آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار یکجہتی ریلی
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار یکجہتی ریلیملکی سلامتی کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے :مقررین
رجانہ (نمائندہ دنیا)آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے چوہدری احسن سابقہ وائس چیئرمین کی رہائش گاہ سے رجانہ چوک تک ریلی نکالی گئی۔ میاں اورنگزیب تھہیم ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)، مرزا عبید الرحمن، راجہ راشد حسن کیانی، ملک جواد اشرف سابق کونسلر، چوہدری یاسر سہیل جٹ ، بابر حسین سابقہ کونسلر ،حاجی خالد رہنما مسلم لیگ (ن)، شاہد اسلم گریوال جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ٹوبہ، چوہدری حبیب الرحمن سٹی نائب صدر انجمن تاجران ٹوبہ، میاں عثمان جمیل، میاں ناصر، میاں راحیل، میاں عرفان ، ملک افضل بھٹو، رانا شاہد اسلم، رانا اورنگزیب، سیٹھ واحد ، ماسٹر جاوید ،کنورعمران خان ، رانا سلیم خان، نذیر خان، بابا اکرم، ملک لیاقت، سعید پٹواری اور فاروق انجم سمیت دیگر معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔