ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں لگایا گیا واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب
ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں لگایا گیا واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب روزانہ آنے والے سینکڑوں سائلین پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس کر رہ گئے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں لگایا گیا واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہو نے سے سائلین پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس کر رہ گئے ،ذرائع کے مطابق ضلعی کمپلیکس میں روزانہ آنے والے سینکڑوں سائلین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے اے ڈی سی فنانس بلڈنگ کے سامنے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوایا گیا تھا ،جہاں سے سائلین کے ساتھ ساتھ ملازمین بھی پینے کیلئے پانی استعمال کرتے تھے ،تاہم متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث معمولی خرابی سے بند رہنے والا قیمتی پلانٹ ضائع ہو نے کا احتمال ہے ،جبکہ کسی بھی ذمہ دار کی طرف سے واٹر پلانٹ چالو کر نے کیلئے کو ئی اقدامات عمل میں نہیں لائے جاسکے ،جس کے باعث شدید گرمی کے موسم میں بھی ڈی سی کمپلیکس آنے والے سائلین پینے کے پانی کی بو ند بو ند کو ترس رہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کے بعد اسے فوری طور پر چالو کیا جائے ۔