19 فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ

19 فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ

19 فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ ایک من سے زائد ملاوٹی دودھ، ایکسپائر بسکٹ اور مایونیز تلف کر دی گئی

 ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں مختلف فوڈ پوائنٹس، سپلائرز اور فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی،جس کے دوران 164 فوڈ پوائنٹس، سپلائرز اور فوڈ یونٹس کو چیک کیا گیا، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 19 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، مزید برآں ایک من سے زائد ملاوٹی دودھ، ایکسپائر بسکٹ اور مایونیز تلف کر دی گئی جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر ایک فوڈ یونٹ کو اصلاح تک بند کر دیا گیا۔علی الصبح ناکہ بندیوں کے دوران 48 دودھ سپلائرز اور 15 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی، کارروائیوں کے دوران سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی، ٹوٹے فرش، صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بہتات جیسے سنگین نقائص سامنے آئے جن پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر مشتاق کا کہنا تھا کہ ریٹیلر سے ڈسٹری بیوشن اور ہول سیلرز تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی جاری ہے ، قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں