ریاست مخالف سرگرمیاں کسی صورت قبول نہیں :علما
ریاست مخالف سرگرمیاں کسی صورت قبول نہیں :علماپوری قوم علما و مشائخ متحد ہو کر انتشار کا راستہ روکیں گے :مشترکہ پریس کانفرنس
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)علامہ ریاض کھرل علامہ غلام اکبر ساقی ڈاکٹر افتخار نقوی پیر مقصود مدنی پیر صدیق الرحمن خالقی علامہ عزیز الحسن اعوان، شیخ الحدیث مفتی انس مدنی ،مفتی مظفر اقبال ،ڈاکٹر عبدالرزاق عابد ،قاری غلام اللہ خان، صاحبزادہ ایوب شاہ و دیگر علما و مشائخ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے کہا کہ دہشتگردی نا انصافی ریاست مخالف سرگرمیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں اگر کوئی ملک کے اندر نفاق اور انتشار پھیلانے کی کوشش کرے گا تو پوری قوم علماء و مشائخ اور جملہ طبقات متحد ہو کر اس کا راستہ روکیں گے ۔معرکہ حق کی کامیابی پر اپنی مسلح افواج اور سپہ سالار کو خراج تحسین اور شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مسلّح افواج سکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں جنہیں قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ہم معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ اعزاز عطا کیا اور ہمیں قومی سطح پر اتفاق اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔ شرکائے کانفرنس میں صاحبزادہ احمد رضا علامہ اصغر گولڑوی پیر قاری عاشق نعیمی مولانا تنویر طاہر راٹھور علامہ رضا امین سیفی ملک فلامت حسین مولانا سجاد حسین صاحبزادہ ابرار جلوی علامہ اکمل رضوی اور دیگر اکابرین بھی موجود تھے ۔