ون وے قوانین کی خلاف ورزی ،شہری حوالات پہنچ گیا

ون وے قوانین کی خلاف ورزی ،شہری حوالات پہنچ گیا

ون وے قوانین کی خلاف ورزی ،شہری حوالات پہنچ گیا دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنیوالا بھی گرفتار ،مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی پر شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا۔ جس سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ تھانہ ریل بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو دیگر ٹریفک کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ دونوں کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں