نوسر بازشہریوں سے زیورات، نقدی ، سامان لے اڑے
نوسر بازشہریوں سے زیورات، نقدی ، سامان لے اڑے پرویزاورعباس کے ساتھ ڈی گراؤنڈ ،جی ٹی ایس چوک میں وارداتیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات اورپولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے دوشہریوں کو لوٹ لیا۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ڈی گراؤنڈ کے قریب پرویز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا لیا اور اس سے نقدی، زیورات اور دیگر سامان ہتھیالیا اور دھوکہ دیکر موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک میں عباس نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے نقدی، موبائل اور دیگر سامان ہتھیالیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔