ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنیوالا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا

ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنیوالا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا

ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنیوالا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیاممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لانیوالا بھی دھر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جس کی جانب سے کی گئی اوورلوڈنگ نا صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہی تھی بلکہ حادثے کاسبب بھی بن سکتی تھی۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیاجو دیگر ٹریفک کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ دونوں کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں