ایف ڈی اے کی معرکہ حق کاسال مکمل ہونے پر ریلی
ایف ڈی اے کی معرکہ حق کاسال مکمل ہونے پر ریلی تاریخی کامیابی قومی یکجہتی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کامظہر:آصف چودھری
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے کی یاد میں فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام پُرجوش ریلی کا انعقاد ۔ڈی جی ایف ڈی اے آصف چودھریکی زیرقیادت ریلی میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز یاسر اعجاز چٹھہ، جنید حسن منج، اسما محسن، عاصم محمود، افنان سعید سندھو، پی ایس او شبیر ساجد گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر میاں اسد مجید اور لیگل کنسلٹنٹ رانا سلیم سمیت دیگر افسروں، ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی ایف ڈی اے کمپلیکس سے شروع ہو کر مال روڈ اور ریلوے سٹیشن چوک سے ہوتی واپس ایف ڈی اے کمپلیکس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکانے قومی پرچم اور بینرز اٹھا کر پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت، قومی اتحاد اور حب الوطنی کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر آصف چودھرینے کہا معرکہ حق میں بھارت کیخلافتاریخی کامیابی ہماری قومی یکجہتی، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام کے غیر متزلزل جذبہ حب الوطنی کا مظہر ہے ۔