سابقہ رنجش ، شہری پر بدترین تشدد ،نقدی چھین لی
سابقہ رنجش ، شہری پر بدترین تشدد ،نقدی چھین لی گلبرگ کے علاقہ میں تجمل پر ڈنڈوں سے حملہ ،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس سے رقم چھین لی گئی۔ تھانہ گلبرگ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے تجمل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران اس کی جیب میں سے 20 ہزار روپے سے زائد کی نقدی بھی چوری کر لی گئی۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔