شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواکے بعد زیادتی کانشانہ بناڈالا
شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواکے بعد زیادتی کانشانہ بناڈالا غلام آباد کے علاقہ میں نشانہ بنایاگیا،دوسرے واقعہ میں مزاحمت پر کوشش ناکام
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کر کے زیادتی کانشانہ بنادیا گیا۔ تھانہ غلام آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے رحمن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی غیر موجودگی میں اسکی اہلیہ کو اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔ دوسرے واقعہ میںخاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ (ش)نامی خاتون نے تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے ساتھی کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ مزاحمت کرنے پر ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔