وارداتوں میں لاکھوں روپے ، قیمتی سامان لوٹ لیاگیا
غلام آباد کے علاقہ میں حفیظ کے گھر سے ایل ای ڈی، موبائل، نقدی غائب دیگرمقامات پر متعددشہری نقدی ،لیپ ٹاپ ، بکریوں دیگراشیاسے محروم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متعدد مقامات پر وارداتوں میں لاکھوں روپے ، قیمتی سامان لوٹ لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام آباد کے علاقے میں حفیظ نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ کھلا دیکھ کر چور گھر میں داخل ہو گئے اور ایل ای ڈی، موبائل، نقدی، واٹر پمپ، استری اور دیگر قیمتی سامان چوری لے گئے ۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں مظہر نامی شہری کا لیپ ٹاپ ، بھاری رقم اور دیگر قیمتی اشیا سمیت بیگ چوری کر لیاگیا۔ تھانہ ریل بازار کے علاقے سرکلر روڈ پر وقار کے لاکھوں روپے اور دیگر سامان چورلے گئے ۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں فیاض کی حویلی سے چور ر رات کی تاریکی میں قیمتی اور نایاب نسل کی بکریاں اور دیگر سامان لے گئے ۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے رحیم ٹاؤن میں اجمل نے اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی اور خود گھر کے اندر کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزم اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گرین ٹاؤن میں عبدالرؤف نامی شہری کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر اور تاریں جبکہ تھانہ غلام آباد کے علاقے میں طارق کے گھر کے باہر نصب سوئی گیس کا میٹر اور پائپ سمیت دیگر سامان چور رات کی تاریکی میں لے گئے ۔