جامع مسجد صدیق اکبرؓ میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پرسیمینار

 جامع مسجد صدیق اکبرؓ میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پرسیمینار

جامع مسجد صدیق اکبرؓ میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پرسیمینار آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج نے تاریخی کامیابی حاصل کی:پیرآصف رضا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن بھارت کو ناقابل یقین شکست دی۔پاکستان مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قوت کا قلعہ ہے ۔معرکہ حق افواج اور قوم کی جرات، بہادری اور عزیمت کا تاریخی دن بن چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں آصف رضا قادری نے حلقہ NA-101 کے زیرا ہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر اکبر ٹاؤن میں جامع مسجد صدیق اکبرؓ میں بنیان مرصوص سیمینار سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔

پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج ملک کی سرحدوں اور نظریاتی اساس کی اصل محافظ ہے ۔ سپہ سالار کی مدبرانہ قیادت دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے ۔ سفارتی محاذ پر بھی انکی بصیرت نے ملکی وقار میں اضافہ کیا ہے ۔ ا س موقع پرمولانا عظمت قادری،خرم شہزاد معصومی،خوشی محمد بھٹی،خادم حسین،حیدر علی،ذوالفقار علی نے بھی خطاب کیا۔ ملک و قوم کی سلامتی، استحکامِ پاکستان، پاک افواج کی سربلندی اور شہداکیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں