الائیڈ سکولز سندھیلیانوالی کیمپس میں معرکۂ حق پر سیمینار
الائیڈ سکولز سندھیلیانوالی کیمپس میں معرکۂ حق پر سیمینار قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر :ڈائریکٹر الائیڈ سکولز لیاقت کھرل ودیگرکاخطاب
سندھیلیانوالی (سٹی رپورٹر)الائیڈ سکولز سندھیلیانوالی کیمپس میں معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر الائیڈ سکولز حاجی لیاقت کھرل، اساتذہ کرام، طلبا اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔طلبانے ملی نغمے ، قومی خاکے ، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرکے افواجِ پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر الائیڈ سکولز حاجی لیاقت کھرل ودیگر مقررین نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطن کے دفاع کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور افواجِ پاکستان کی سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ پاک فوج کے حق میں ریلی بھی نکالی گئی۔