پولیس نے 37 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 37 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 37 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سات منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے آئس اور شراب برآمد کرلی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6ملز موں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 14 اشتہاری ملزمان اور 10عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔