ایئر پورٹ پولیس کی کارروائی 2200 گرام چرس برآمد
پینسرہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سب انسپکٹر مزمل عباس چیمہ نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف ولد عبدالستار کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 2200 گرام چرس برآمد ہوئی، جو دو پیکٹوں (1100، 1100 گرام) میں تھی۔کارروائی کے دوران ملزم کا ساتھی عظمت پٹھان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔