چنیوٹ:عیدالاضحی کیلئے ریسکیو 1122 کا خصوصی ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری

 چنیوٹ:عیدالاضحی کیلئے ریسکیو 1122  کا خصوصی ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چنیوٹ طاہرہ خان نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر ضلع بھر میں کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ایمرجنسی ڈیوٹی پلان جاری کر دیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو افسران اور اہلکاروں کو عید کے ایام میں ہائی الرٹ رہنے اور عوام کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید کے ایام میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں