گوجرہ:ڈکیتی کی تین وارداتیں
گوجرہ (نمائندہ دنیا) ڈکیتی کی تین وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا،
بتایاگیاہے کہ چک نمبر 518 گ ب کا رہائشی معشوق علی موٹر سائیکل پر اڈا مونگی بنگلہ سے اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ گاؤں کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اس سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری واردات میں چک نمبر 290 ج ب کا محمد ابرار اپنی موٹر سائیکل پر شہر آ رہا تھا کہ ٹوبہ روڈ پر تھانہ سٹی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روک کر ایک لاکھ روپے نقدی چھین لی۔علاوہ ازیں چک نمبر 333 ج ب کا سجاد فیصل آباد بکر منڈی سے موٹر سائیکل رکشے پر سوار ہو کر واپس گاؤں آ رہا تھا کہ ڈنڈیانوالہ پل کے قریب کار سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر اس سے تین قیمتی بکرے چھین لیے۔اور فرار ہوگئے ۔