چنیوٹ: ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی امن کمیٹی ممبران سے ملاقات
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے امن کمیٹی ممبران سے ملاقات کی، جس میں ضلعی امن کمیٹی ممبران اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، موجودہ ملکی حالات اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں امن کمیٹی کے ممبران نے امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔بعد ازاں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے امن کمیٹی کے ممبران کو چنیوٹ پولیس کی جانب سے خصوصی تحائف بھی پیش کیے ۔