ختم نبوت سنٹر میں اجلاس، طلبہ و علماء کا دینی جدوجہد تیز کرنے پر زور
چناب نگر (نامہ نگار) ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے نوجوان طلبہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا،
جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔اس موقع پر علماء کرام، طلبہ اور مقررین نے کہا کہ ختم نبوت کے مشن پر کام کو مزید تیز اور منظم انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ، جس کے لیے نوجوان نسل کو اپنی توانائیاں بروئے کار لانی ہوں گی۔شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے نوجوانوں کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا اور معاشرے میں مثبت اور نمایاں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔مقررین نے کہا کہ صحابہ کرامؓ عقیدۂ توحید اور ختم نبوت کے حقیقی محافظ تھے جن کی جدوجہد سے اسلام پوری دنیا میں پھیلا۔انہوں نے نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہؐ کے مطالعہ کی عادت اپنانے اور قرآن و حدیث سے رہنمائی لینے کی تلقین کی۔