ٹوبہ:عیدالاضحی کیلئے ریسکیو 1122 کا ڈیوٹی روسٹر جاری، چھٹیاں منسوخ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے ایام میں ڈیوٹی روسٹر جاری کرتے ہوئے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،
جبکہ عید کے دوران تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بروقت ریسکیو سہولیات کی فراہمی کے لیے مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم اسٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ مانیٹرنگ کے لیے کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر، وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمروں کے ذریعے نگرانی کا نظام فعال رکھا جائے گا۔