لالیاں: محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے امن کمیٹی کا اجلاس

 لالیاں: محرم الحرام کے پرامن  انعقاد کیلئے امن کمیٹی کا اجلاس

لالیاں (نمائندہ دنیا) اے سی ڈاکٹر انس سعید نے محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے پرامن انعقاد کے حوالے سے امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل لالیاں امجد نزیر اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ڈاکٹر انس سعید نے متعلقہ افسران اور امن کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے مکمل ہم آہنگی کیساتھ فرائض انجام دیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں