سمندری:گرانفروشوں کیخلاف کارروائی دکانداروں پر بھاری جرمانے

سمندری:گرانفروشوں کیخلاف کارروائی  دکانداروں پر بھاری جرمانے

سمندری (نمائندہ دنیا) سپیشل پرائس مجسٹریٹ محمد محسن پڈھیار (تحصیلدار) نے مختلف بازاروں کے دورہ کے دوران گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے عائد کیے ۔

اس موقع پر پرائس مجسٹریٹ نے کہا کہ گراں فروشی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اشیائے خوردونوش ارزاں نرخوں پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اور اس مقصد کے لیے مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں