چناب نگر:جامع مسجد شہدا ختم نبوت میں سیمینارو مجلس ذکر

چناب نگر:جامع مسجد شہدا ختم نبوت میں سیمینارو مجلس ذکر

اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم،مقررین کا قوانین ختم نبوت کے تحفظ کا عزم

چناب نگر (نامہ نگار) عقیدۂ ختم نبوت دین اسلام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس میں کمزوری ایمان سے اخراج کا سبب بنتی ہے ، جبکہ قادیانیت کا تعاقب آنے والی نسلوں کے ایمان و عقیدہ کی ضمانت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے جامع مسجد شہداء ختم نبوت چناب نگر میں منعقدہ ختم نبوت سیمینار اور مجلس ذکر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا محمد قادری، مولانا ملک خلیل احمد، مولانا قاری محمد سلمان عثمانی، مولانا عمر عثمان، مولانا قاسم عمار، مولانا سیف اللہ اور دیگر نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے ۔ مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ کو مسلکی تعصبات سے بالاتر ہو کر اس مقصد کے لیے اپنی جدوجہد مزید منظم انداز میں آگے بڑھانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں قادیانیوں کی حیثیت طے شدہ ہے اور اسے تبدیل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مقررین کے مطابق فتنہ قادیانیت نے امت مسلمہ کے لیے منفی کردار ادا کیا ہے اور قانون کے مطابق متعلقہ آئینی و قانونی شقوں پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے ۔مقررین نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور اسلامی شقوں کے حوالے سے کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ سے متعلق قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں