گھر سے نکلنے والا نوجوان اغوا
گوجرہ (نمائندہ دنیا) نامعلوم افراد نے 24 سالہ نوجوان کو اغوا کر لیا۔چک نمبر 157 گ ب کے رہائشی حبیب نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ
اس کا 24 سالہ بیٹا محمد عمیر گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران اس کے موبائل فون پر نامعلوم کال آئی۔ محمد عمیر کال سنتے ہوئے گھر سے باہر گیا لیکن واپس نہ آیا۔مدعی کے مطابق نامعلوم افراد محمد عمیر کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔کے مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔