جھنگ: ڈپٹی کمشنر کا مویشی منڈی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

 جھنگ: ڈپٹی کمشنر کا مویشی  منڈی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے تحصیل جھنگ میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، پینے کے صاف پانی، لائٹنگ، پارکنگ اور بیوپاریوں و شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور عیدالاضحیٰ کےموقع پر تمام انتظامات کو مثالی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں