رکشہ ڈرائیورشہری کے بکرے لیکر فرار ،مقدمہ درج

رکشہ ڈرائیورشہری کے بکرے لیکر فرار ،مقدمہ درج

منیب نے نیاموآنہ منڈی سے دو لاکھ 38 ہزار روپے کے بکرے لوڈکروائے تھے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشہ ڈرائیور شہری کے لاکھوں روپے مالیت کے بکرے لے کر فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے منیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ نیاموآنہ منڈی سے دو لاکھ 38 ہزار روپے مالیت کے بکرے لے کر رکشے میں لوڈ کر کے لے جا رہا تھا کہ اس دوران رکشہ ڈرائیور دھوکہ دہی سے اس کے بکرے لے کر فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں