حویلی سے مویشی اور سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی سے مویشی، پنکھے اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں عاصم نامی شہری نے بتایا کہ ملزمان اس کی حویلی سے رات کی تاریکی میں مویشی، پنکھے ، واٹر پمپ، بجلی کی تاریں اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔