خریداری کے بہانے زیورات چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے بہانے آئی خاتون لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے اڑی۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے حاجی آباد میں بابر حمید نامی شہری نے بتایا کہ ملزمہ دکان پر خریداری کے بہانے آئی اور باتوں میں الجھا کر ساڑھے چار تولے سے زائد زیورات چوری کر کے فرار ہوگئی۔