رکشے میں جیب تراشی، شہری نقدی اور موبائل سے محروم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والے شہری کو مبینہ طور پر جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ناظم آباد میں بابر علی نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ جیب تراشوں نے اس کی نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔