خاتون کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اسد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی ہمشیرہ کو قابو کرلیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔