خطرناک گیس سلنڈر والی ویگن ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا،
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے مسافر ویگن کو روک کر چیک کیا تو خطرناک اور خستہ حال گیس سلنڈر نصب تھا جو حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔