کمالیہ:متعددوارداتوں میں لاکھوں کانقصان
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )ڈاکو شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائلز اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔
شفقت نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ چک 708گ ب مسلح ملزموں نے اس سے اور غلام شبیر اور علی عمران سے موبائلز اور نقدی کل مالیت 75ہزار 7سو روپے چھین لیے ۔چک 189 گ ب نامعلوم افراد نے مزمل کا بکرا مالیت 1لاکھ50ہزار روپے چوری کرلیا ۔ چک 251گ ب سے اشرف کے ٹیوب ویل کی تار مالیت 2لاکھ 57ہزار اور چک 517گ ب سے انور ساجد کی سولر پلیٹس مالیت 4لاکھ 60ہزار روپے چور ی کرلی گئی ۔