پولیس کا کریک ڈاؤن، 99جرائم پیشہ عناصر گرفتار
منشیات فروش خاتون سمیت 6 ملزموں سے ہیروئن اور شراب برآمد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 99 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروش خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے ہیروئن اور بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی۔اسی طرح پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 4 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔علاوہ ازیں 28 اشتہاری ملزمان اور 61 عدالتی مفروروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی،عوام کے جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے۔