ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا خیابان اقبال پارک کینٹ کی اپ گریڈیشن کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا خیابان اقبال  پارک کینٹ کی اپ گریڈیشن کا جائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے خیابان اقبال پارک کینٹ کا دورہ کیا اور پارک کی ری ویمپنگ، بحالی، تزئین و آرائش، اپ گریڈیشن اور شہریوں کیلئے تفریحی سہولیات کی بہتری کے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نعیم بشیر، ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) محبوب الٰہی اور ہیلپنگ ہینڈز آرگنائزیشن کے مقامی حکام بھی موجود تھے ۔ متعلقہ افسر وں نے ڈپٹی کمشنر کو پارک میں مجوزہ ترقیاتی کاموں، گرین ایریاز کی بحالی، واکنگ ٹریکس، لینڈ سکیپنگ، بچوں کیلئے تفریحی سہولیات، شجرکاری اور دیگر عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں