پنجاب کالجز کامونکے کیمپس کے وفد کی محسن خالد سے ملاقات
کامونکے (تحصیل رپورٹر )سینٹرل سپیریئر سروسز (CSS) امتحان میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے کامونکے کا نام روشن کرنے والے نوجوان محسن خالد کے اعزاز میں پنجاب کالجز کامونکے کیمپس کے وفد نے ان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا۔
وفد کی قیادت ڈائریکٹر پنجاب کالجز کامونکے اسامہ فضل نے کی جبکہ پرنسپل ندیم صدیق، وائس پرنسپل ذیشان حیدر اور دیگر اساتذہ بھی ہمراہ تھے ۔ وفد نے محسن خالد اور ان کے اہلخانہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔