کمالیہ :کالج کی دیوار کیساتھ سیوریج کا پانی جمع، حادثے کا خدشہ

 کمالیہ :کالج کی دیوار کیساتھ سیوریج کا پانی جمع، حادثے کا خدشہ

متعلقہ حکام سیوریج کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائیں :اہل علاقہ کا مطالبہ

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ کی دیوار کے ساتھ سیوریج کا پانی جمع، دیوار گرنے کا خدشہ ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے711گ ب میں ٹیکنالوجی کالج کی دیوار کے ساتھ کئی روز سے سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے کے باعث دیوار کو گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق مسلسل کھڑے گندے پانی کی وجہ سے دیوار کی بنیادیں متاثر ہو رہی ہیں، جس سے نہ صرف کالج کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ سکیورٹی مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے تو دیوار کسی بھی وقت گر سکتی ہے ،متعلقہ حکام سیوریج کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنائیں اور مسئلے کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کریں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار اس مسئلے کی نشاندہی متعلقہ انتظامیہ کو کر چکے تاہم تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں