جامعہ کامسیٹس اسلام آباد میں کیمپس ڈائریکٹرز کانفرنس کا انعقاد

 جامعہ کامسیٹس اسلام آباد میں کیمپس ڈائریکٹرز کانفرنس کا انعقاد

جامعہ کے مختلف کیمپسز کو درپیش مسائل، مواقع اور ترقیاتی امکانات پر تبادلہ خیال

   اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )جامعہ کامسیٹس اسلام آباد میں کیمپس ڈائریکٹرز کانفرنس کا پہلا اجلاس جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس جامعہ میں جاری انتظامی اصلاحات، ادارہ جاتی استحکام اور مستقبل کی حکمتِ عملی کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راحیل قمر نے اپنے دورِ ذمہ داری کے ابتدائی تین ماہ کے دوران اٹھائے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد اس عمل کی کامیاب تکمیل کی علامت ہے اور اب جامعہ کے تمام ذیلی کیمپس مستقل قیادت کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

جامعہ اب بہتر نظم و نسق، شفافیت اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے پہلے سے زیادہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہو چکی ہے ۔انہوں نے ڈیجیٹل تبدیلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام کیمپسز کو ہدایت کی کہ پرانے ریکارڈ اور دفتری امور کو ترجیحی بنیادوں پر برقی نظام میں منتقل کیا جائے تاکہ جامعہ کو مکمل طور پر کاغذ سے پاک اور مصنوعی ذہانت سے معاونت یافتہ ادارے میں تبدیل کیا جا سکے ۔ جامعہ کا \\\'\\\'چھ جہتی فریم ورک\\\'\\\' اب اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔کانفرنس میں جامعہ کے مختلف کیمپسز کو درپیش مسائل، مواقع اور ترقیاتی امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکانے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ تمام پالیسیوں اور اقدامات کا محور طلبہ کے تعلیمی تجربے میں بہتری، سیکھنے کے نتائج کو مزید مؤثر بنانا اور سہولیات و خدمات کے معیار کو بلند کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں