2 رکنی چور گینگ گرفتار مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کی چوکی مجاہد ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ انس اور اس کے ساتھی خلیل کو گرفتار کر لیا، گرفتار گینگ سے کل 9 مقدمات ٹریس آؤٹ کئے گئے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ گرفتار گینگ سے موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں۔