عید ڈیوٹی سے غیرحاضری پر27پولیس اہلکار جبری ریٹائر

 عید ڈیوٹی سے غیرحاضری پر27پولیس اہلکار جبری ریٹائر

جبری ریٹائر کئے جانیوالوں میں ایک سب انسپکٹر ،ایک اے ایس آئی بھی شامل

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)عید الاضحی کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 27پولیس افسروں اور اہلکاروں کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے ایس پی مدینہ ڈویژن کو عید ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کیخلاف انکوائری کا حکم دیا تھا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق دوران ڈیوٹی مذکورہ اہلکار دانستہ طور پر غیر حاضر پائے گئے ، جس پر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس پی مدینہ ڈویژن نے 27اہلکاروں کو جبری طور پر ریٹائر کرنیکا حکم جاری کر دیا۔جبری ریٹائر کئے جانیوالوں میں ایک سب انسپکٹر، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 25 کانسٹیبلز شامل ہیں جو تھانہ سرگودھا روڈ، مدینہ ٹاؤن، چک جھمرہ، پیپلز کالونی اور ساہیانوالہ سمیت مختلف تھانوں میں تعینات تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں