فیصل آباد:نجکاری کیخلاف فیسکو ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، ریلی

 فیصل آباد:نجکاری کیخلاف فیسکو ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، ریلی

منافع بخش اداروں کی فروخت قومی مفادات کے منافی ہے :چودھری سرفراز ہندلتنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے ، مستقل بھرتیوں اور نجکاری منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے )کی مرکزی قیادت کی کال پر فیسکو سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی مجوزہ نجکاری کے خلاف بختیار لیبر ہال عبداللہ پور فیصل آباد میں فیسکو ملازمین اور یونین عہدیداران نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔احتجاجی ریلی سے میاں منیر غنی، اعظم ظفر، رانا طارق، میاں اکبر، واحد عظیم انجم، صفدر نواز ڈاب، مظہر صدیق کاہلوں، میاں ساجد حسین، رانا بوٹا، نعیم اعوان، شہباز گل، عمران شاہ، میاں ندیم، مدثر قیوم، میاں عثمان اور دیگر یونین عہدیداران نے خطاب کیا۔جبکہ مظاہرے سے خطاب میں ریجنل چیئرمین سی بی اے فیسکو چودھری سرفراز احمد ہندل نے کہا کہ فیسکو، گیپکو، آئیسکو، واپڈا، این ٹی ڈی سی اور دیگر قومی ادارے ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان اداروں کی نجکاری لاکھوں ملازمین اور ان کے خاندانوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ، اس عمل کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے ،حکومت قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے نجکاری کے منصوبے واپس لے ۔ ملازمین کی تنخواہوں، میڈیکل، کنوینس، ڈینجر اور دیگر الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے ، خالی آسامیوں پر مستقل بھرتیاں کی جائیں، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور واپڈا کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں