شورکوٹ روڈ پر مزدا ٹرک الٹ گیا، 13افراد زخمی

شورکوٹ روڈ پر مزدا ٹرک الٹ گیا، 13افراد زخمی

ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گئی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ شورکوٹ روڈ پر عبداﷲ رفیق پمپ کے قریب کوٹ ماپل کے مقام پر ایک مزدا ٹرک تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گئی اور الٹ گئی۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی قریبی ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر روانہ کیے گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں تحصیل ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔حادثے کے وقت ٹرک میں خانہ بدوش خاندان سوار تھا، جو ملتان سے سیالکوٹ جا رہا تھا۔

13 افراد زخمی ہوئے ، جن میں 7 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔زخمیوں میں ندیم (25 سال)، رہائشی جلال پور پیر والا ملتان؛ حاجرہ زوجہ شہباز (35 سال)، شہباز (40 سال)،جنت مائی زوجہ شافی (50 سال)، شفیق (8 سال)،سکینہ زوجہ سعید احمد (60 سال)، سمینہ بی بی دختر محمد نواز (22 سال)، ابراہیم (39 سال)؛ فرزانہ زوجہ منیر حسین (24 سال)، محمد خلیل (32 سال)، رحیمہ بی بی زوجہ باغ علی (50 سال)، مختیار (50 سال) اور حبیب (55 سال)، تمام کا تعلق جلال پور پیر والا، ملتان سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں