ناظم آباد میں کارروائی، جمیل چھانگا گروپ کا 1 ملزم ہلاک، 2گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ اطلاعات پر ناظم آباد اور گلبہار میں بھتہ خوری میں ملوث جمیل چھانگا گینگ کے اہم کارندے کو ہلاک کر ڈالا ۔۔۔
جبکہ ہلاک ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔رینجرز حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے جواب میں ہونے والی کارروائی میں انتہائی مطلوب ملزم سکندر عرف بابر کالیا ہلاک ہو گیا جبکہ اسد عرف للو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایک اور ملزم زوہیب عرف شاہ صاحب کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ہلاک ملزم سکندر عرف بابر کالیا بھتہ خوری اور اغوا کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور جمیل چھانگا کے احکامات پر سرگرم عمل تھا۔