محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت
کراچی(اے پی پی)کمشنر کراچی آفس میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مشترکہ طور پر کی۔۔۔
اجلاس میں اے آئی جی کراچی پولیس آزاد خان، میونسپل کمشنر ابرار جعفر، سی او او واٹر کارپوریشن اسداللہ خان، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اوردیگر افسران ومذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس آزاد خان نے محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مرکزی جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ٹریفک پولیس اور بلدیاتی اداروں نے ہنگامی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے ۔