اتحادِ امت ملت کی اصل طاقت ہے :لیاقت بلوچ، ضیا انصاری

اتحادِ امت ملت کی اصل طاقت ہے :لیاقت بلوچ، ضیا انصاری

دونوں رہنمائوں کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں جواد نقوی سے ملاقات، تبادلہ خیال

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی وفد کے ہمراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے وفد میں امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری اور امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ملاقات کے دوران 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ امت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد، پروگرام کی تیاری، انتظامی امور اور دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا۔لیاقت بلوچ اورضیاء الدین انصاری نے اس موقع پر کہا کہ اتحادِ امت ہی ملتِ اسلامیہ کی اصل طاقت اور کامیابی کا سرچشمہ ہے ۔ آج امتِ مسلمہ کو جن مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا ہے ، ان سے نمٹنے کیلئے باہمی اتحاد، اتفاق اور مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں