221گمشدہ و چوری شدہ موبائل فونزبرآمد ‘مالکان کے سپرد
گوجرانوالہ پولیس کی آئی ٹی برانچ نے ای ایپلی کیشن کے ذریعے موبائل ٹریس کرلئے
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ پولیس کی آئی ٹی برانچ نے E-Gadget ایپلی کیشن کے ذریعے 221گمشدہ و چوری شدہ موبائل فونزبرآمد کر لئے جو مالکان کے حوالے کرنے کیلئے سی پی او آفس گوجرانوالہ میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ غیور خاں نے موبائل فونز تقسیم کیے اورکہاپولیس فورس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے E-Gadgetسمیت دیگر جدید ڈیجیٹل ٹولز جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے مسائل حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انچارج آئی ٹی برانچ سب انسپکٹر احمد دھاریوال اور ا نکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کاوشوں کو سراہا۔