جامکے تا علی پور چٹھہ شارٹ کٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
منچر چٹھہ کے مقام پر کھڈے پڑنے سے شہریوں کومشکلات،تعمیر نوکامطالبہ
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)جامکے چٹھہ سے براستہ منچرچٹھہ تا علی پور چٹھہ 14کلومیٹروالا شارٹ کٹ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ خصوصاً منچر چٹھہ کے مقام پر سڑک جگہ جگہ گہرے کھڈوں کی شکل اختیار کر چکی ہے جس سے حادثات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ متعلقہ اداروں کی عدم توجہ سے اسکی حالت دن بدن خراب ہو رہی ہے ۔ بارشوں کے دوران کھڈوں میں پانی جمع ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جامکے چٹھہ، جتی شاہ رحمن ،پنڈوری ،منچر چٹھہ اور علی پور چٹھہ کو ملانے والی اس اہم شاہراہ کی فوری مرمت اور تعمیر نو کے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی سفری مشکلات کم ہو سکیں ۔