خواتین کے مسائل حل کرنا ترجیح :شازیہ فرید ‘بی بی وڈیری
انسانی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے بھرپور کام کرونگی:شازیہ گوندل
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)شازیہ گوندل مہر ویلفیئر سوسائٹی انجمن الراعی کی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ پنجاب نامزد،نوٹیفکیشن جاری ،شازیہ گوندل نے فارم ہاؤس میں تنظیمی عہدیداران کوعشائیہ دیا۔ایم این اے شازیہ فرید، ایم پی اے بی بی وڈیری، کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے شاہد اقبال ناگرا،سرپرست اعلیٰ مہر انور، مرکزی صدر میاں ساجد الراعی،مرکزی جنرل سیکرٹری محسن تنویر آرائیں، ڈویژنل فوکل پرسن سکول ایجوکیشن و سٹی جنرل سیکرٹری ن لیگ ویمن ونگ طوبیٰ جاوید،ضلعی صدر ن لیگ خواتین ونگ عطیہ انتظار چیمہ، جنرل سیکرٹری بلقیس رؤف بٹ،سیاسی وسماجی رہنما محمودبٹ،ڈاکٹر ظفر القریشی ، حنیف اعوان، فیصل علی سانسی، فیصل فاروق ساگر، تنویر ساحل، سامعہ امین کھوکھر ودیگرنے شرکت کی۔شازیہ فرید نے خطاب میں کہا مہر ویلفیئر سوسائٹی انجمن الراعی کے پلیٹ فارم کو تمام شعبہ زندگی کی متحرک خواتین کا ہراول دستہ بنایا جارہا ہے خواتین کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔بی بی وڈیری نے کہا انسانیت کی بے لوث خدمت کرنیوالی شخصیات کا جذبہ انتہائی قابل ستائش ہے ، شازیہ گوندل نے ذمہ داری ملنے پر شکریہ ادا کرتے کہا کہ وہ انسانی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے بھرپور صلاحیتیں صرف کریں گی۔