کویت پر حملے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک ہیں:حافظ عبدالکریم

کویت پر حملے خطے کے امن و استحکام  کیلئے خطرناک ہیں:حافظ عبدالکریم

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کویت پر ایران کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ ایسے اقدامات خطے کے امن، استحکام اور باہمی اعتماد کیلئے انتہائی خطرناک اور باعثِ تشویش ہیں۔ مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی، تصادم اور طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات، سفارت کاری اور باہمی احترام کو فروغ دیا جانا چاہیے ۔ مشرقِ وسطٰی پہلے ہی مختلف تنازعات اور بحرانوں کا شکار ہے ، ایسے میں کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی پورے خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں