جی بی الیکشن کو پنجاب سے مینج کرنیکی کوشش کی جارہی:حسن مرتضیٰ

جی بی الیکشن کو پنجاب سے مینج کرنیکی کوشش کی جارہی:حسن مرتضیٰ

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کو پنجاب سے مینج کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔

اورمخالفین انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی سوچ میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ اپنے ایک وڈیو پیغام میں حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ پنجاب اور اسلام آباد سے اضافی پولیس نفری گلگت بلتستان پہنچائی جا رہی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ہر حلقے میں مختلف جماعتیں مقابلے پر ہیں مگر مرکزی قوت پیپلز پارٹی ہے عوامی حمایت ثابت کر رہی ہے کہ پیپلز پارٹی جی بی میں مضبوط سیاسی قوت ہے ۔پیپلز پارٹی 7جون کو عوام کے ووٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کریگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں