پٹواریوں کی ہڑتال 25ویں روز میں داخل، شہر یوں کومشکلات

پٹواریوں کی ہڑتال 25ویں روز میں داخل، شہر یوں کومشکلات

، فردِ ملکیت کے اجرا، رجسٹریوں کی تصدیق، اراضی ریکارڈ کی فراہمی التوا کا شکار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)پنجاب بھر کی طرح جڑانوالہ میں بھی پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال مسلسل 25ویں روز میں داخل ہو گئی ہے ، جس کے باعث محکمہ مال سے متعلق متعدد سرکاری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ہڑتال کے نتیجے میں انتقالات، فردِ ملکیت کے اجرا، رجسٹریوں کی تصدیق، اراضی ریکارڈ کی فراہمی اور دیگر ریونیو معاملات مکمل طور پر التوا کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ درجنوں افراد اپنے سرکاری کاموں کے سلسلے میں ریونیو دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، تاہم ہڑتال کے باعث انہیں مایوس ہو کر واپس لوٹنا پڑ رہا ہے ۔دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواریوں اور متعلقہ حکام کے درمیان فوری مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں